اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس نے شام میں تمام فریقوں سے سلامتی کونسل کی جنگ بندی کے تعلق سے قراردادوں کو نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 24 فروری کو ایک قرارداد رکھی تھی۔ مسٹر گٹیرس نے مشرقی غوطہ کے شہروں کے علاوہ راجدھانی دمشق میں گولہ باری پر شدید افسوس کا اظہارکیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے کل دیر رات کہا کہ مشرقی غوطہ میں دوشنبہ کو ہوئے حملوں میں 100 سے زیادہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مسٹر دجارک نے کہا کہ مشرقی غوطہ کے ڈوما علاقہ میں راحتی سامان سے لیس 46 ٹرک بھیجے گئے تھے جس میں 14 ٹرک ابھی بھی خالی نہیں ہوپائے ہیں۔شامی حکومت کے ذریعہ بھیجے گئے ان ٹرکوں میں دوایئاں اور صحت سے متعلق اشیاء شامل ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔