ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران جوہری معاہدہ باقی نہ رہا تو جنگ کا خطرہ: اینٹونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ا ینٹونیو گو ٹریس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2018 04:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران جوہری معاہدہ باقی نہ رہا تو جنگ کا خطرہ: اینٹونیو گوٹریس
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ا ینٹونیو گو ٹریس: فائل فوٹو، فوٹو، یو این آئی۔

اقوام متحدہ ۔ دنیا کے چھ طاقتور ممالک اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدہ کی تجدید پر جہاں امریکی صدر مختلف قسم کے بیان دے کر معاہدہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہیں اسرائیل ایرانی نیوکلیائی پروگرام سے متعلق کچھ مبینہ ثبوت دنیا کے سامنے پیش کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ ایران اب بھی نیوکلیائی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔بہرحال ،یہ معاملہ کس کروٹ بیٹھے گا ،اس پر گومگو کی صورتحال ہے۔


اسی پس منظر میں اب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ا ینٹونیو گو ٹریس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔سکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں کیے جانے والے اس معاہدے کے ناقد ہیں اور اس معاہدے کو'پاگل پن' قرار دے چکے ہیں۔ وہ آنے والے ہفتوں میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ وہ 2015 میں ہونے والے اس معاہدے میں شامل رہیں یا نہیں۔ دوسری جانب یوروپی ممالک کے رہنما صدر ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے کو منسوخ نہ کریں۔


فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اتفاق کیا تھا کہ موجودہ جوہری معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ منگل کو ہی اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ’خفیہ ایٹمی فائلیں‘ افشا کی تھیں جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔

First published: May 03, 2018 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading