طالبان کےخلاف اقوام متحدہ کی کاروائی! UNSC نے طالبان کےدووزرائےتعلیم کےسفرپرلگائی پابندی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ افغانستان میں طالبان حکام سے ان پالیسیوں اور طریقوں کو تیزی سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جو سلامتی کونسل کے مطابق افغان خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق اور آزادیوں کو محدود کر رہی ہیں۔

سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) کی جانب سے پابندیوں سے استثنیٰ کی فہرست سے نکالے جانے کے بعد افغانستان کے دو وزرائے تعلیم کو کسی بھی امن اور استحکام کے مذاکرات کے لیے اب بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ اقدام مارچ میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول کھولنے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹنے کے بعد یہ کہا گیا کہ وہ اس وقت تک بند رہیں گے جب تک کہ ان کے دوبارہ کھولنے کے لیے اسلامی قانون کے مطابق کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا جاتا۔ اس اقدام کو سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ طالبان کے درجنوں ارکان طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نشانہ بن چکے ہیں، جس میں سفری پابندی، منجمد اثاثے اور ہتھیاروں کی پابندی شامل ہیں۔ لیکن سفری پابندی سے استثنیٰ کچھ رہنماؤں کو دے دیا گیا تاکہ وہ امن اور استحکام کے مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی نے پیر کو 13 طالبان رہنماؤں کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ میں توسیع پر اتفاق کیا، لیکن نائب وزیر تعلیم سید احمد شاہد خیل اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر عبدالباقی بصیر اول شاہ کو استثنیٰ کی فہرست سے نکال دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ افغانستان میں طالبان حکام سے ان پالیسیوں اور طریقوں کو تیزی سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جو سلامتی کونسل کے مطابق افغان خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق اور آزادیوں کو محدود کر رہی ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔