سلامتی کونسل نے کی ابوظہبی ڈرون حملے کی مذمت، UN میں ہندوستان کے سفیر تریمورتی نے کہا- دہشت گردی کے خاتمے کی خواہش کو ظاہر کرتاہے بیان
حوثی باغیوں نے حملے کے کچھ دیر بعد ہی اس کی ذمہ داری لے لی۔ وہیں، UAE نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کا سخت جواب دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے اگلے ہی دن حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
حوثی باغیوں نے حملے کے کچھ دیر بعد ہی اس کی ذمہ داری لے لی۔ وہیں، UAE نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کا سخت جواب دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے اگلے ہی دن حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات (UAE) کے دارالحکومت ابوظہبی (Abu Dhabi) میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور قریب کے ایک انڈسٹریل علاقے پر ہوئے مشتبہ حملے کو لے کر اقوام متحدہ سلامتی کونسل (UN Security Council) نے اس کی مذمت کی ہے۔ وہیں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے کہا، ’اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری پریس اعلامیہ دہشت گرد حملے کو ختم کرنے کے لئے ہماری مشترکہ خواہش کی تصدیق کرتا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں دو ہندوستانیوں کی موت ہوگئی ۔ وزیرخارجہ ایس جئے شنکر (S Jaishankar) نے اپنے یو اے ای کے ہم منصب کو بتایا کہ ہندوستان اس حملے کی مذمت کرتا ہے۔‘
"Press Statement issued by UN Security Council reaffirms our collective will to call out the terror attack, where 2 Indians lost their lives. As conveyed by EAM Dr S Jaishankar to UAE counterpart,India condemns it in strongest terms," tweeted Indian Ambassador to UN,T S Tirumurti pic.twitter.com/tX2KhYiYre
حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے میں دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری کی موت ہوگئی تھی۔ اس حملے میں چھ دیگر لوگ زخمی بھی ہوئے، جس مین دو ہندوستانی بھی شامل تھے۔ زخمی ہندوستانیوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ، ’چھوٹی چھوٹی اڑنے والی چیزوں‘ کی وجہ سے ہوا، جو ممکنہ ڈرون ہوسکتے ہیں اور یہ ابوظہبی میں تین پیٹرولیم ٹینکروں پر گرے۔ حوثی باغیوں نے حملے کے کچھ دیر بعد ہی اس کی ذمہ داری لے لی۔ وہیں، UAE نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کا سخت جواب دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے اگلے ہی دن حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کیا کہا؟ سلامتی کونسل کے ارکان نے پیر 17 جنوری کو متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں اور ساتھ ہی سعودی عرب کے دیگر مقامات پر ہوئے گھناونے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے اور دعویٰ کیے گئے حملوں میں تین شہری مارے گئے اور چھ دیگر عام شہری زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی کونسل کے ارکان نے حوثی باغیوں کے حملوں کے متاثرین کے افراد خاندان اور ہندوستان و پاکستان کی حکومتوں کے تئیں اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد اور مکمل صحتیاب ہونے کی تمنا کی۔ سیکورٹی کونسل کے ارکان نے پھر سے اس بات کو دوہرایا کہ دہشت گردی اپنے سبھی شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کے لئے سب سے گمبھیر خطروں میں سے ایک ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔