نیویارک۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی بار بار اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندستان "بات چیت" کے ذریعے، کشمیر سمیت اپنے تمام دیرینہ مسائل حل کریں۔ بان کیمون کا یہ بیان پاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے مبینہ مظالم کے ثبوت پیش کئے جانے کے بعد سامنے آیا۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نےجنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں خطاب کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے دوران بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھا یا اور انھیں کشمیر میں ہندستانی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور سلامتی فورس کے مبینہ مظالم کے ثبوت پیش کئے اور مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیا۔انھوں نے کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
بان کیمون نے ہندستان اور پاکستان کے مابین تمام دیرینہ امور کو بات چیت کے ذریعہ طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی دونوں ملکوں، متعلقہ خطے اور دنیا کے لئے ٹھیک رہے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔