UNHRC: پاکستان میں قانون کی حکمرانی سنگین خطرے میں، تشدد اور رہنماؤں کی گرفتاری تشویش کا باعث
UNHRC: پاکستان میں قانون کی حکمرانی سنگین خطرے میں، تشدد اور رہنماؤں کی گرفتاری تشویش کا باعث (فائل فوٹو)
9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاوس، میاں والی ایئر بیس، آئی ایس آئی عمارت سمیت ایک درجن سے زیادہ فوجی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور گرفتاریوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ جنیوا میں ترک نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ صوابدیدی قوانین کے تحت گرفتاریاں من مانی حراست کے مترادف ہیں۔ فوجی عدالتوں میں شہری مقدمات کی سماعت بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے اور 9 مئی کے واقعات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی سنگین خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانونی کی حکمرانی کی سلامتی میں پنہاں ہے۔ وولکر ترک نے کہا کہ خاص طور پر پریشان کن اطلاعات ہیں کہ پاکستان عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے استعمال کو دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کے عہدیداروں سے 9 مئی کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہوئی امواتوں اور زخمی ہوئے لوگوں کی فوری، غیر جانبدار، شفاف جانچ یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے آگے کہا کہ، ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ وہ ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کی بامعنی اور آزادانہ شرکت کے ساتھ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کی راہ ہموار کرے۔
پاکستانی حکومت کے حکم پر 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاوس، میاں والی ایئر بیس، آئی ایس آئی عمارت سمیت ایک درجن سے زیادہ فوجی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔