ہوم » نیوز » عالمی منظر

یو این ایچ آر سی نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار بھیجنے پر ہندوستان سے صفائی مانگی

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے ہندوستان کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

  • Share this:
یو این ایچ آر سی نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار بھیجنے پر ہندوستان سے صفائی مانگی
علامتی تصویر

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے ہندوستان کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایجنسی نے ہندوستان سے مذکورہ معاملہ پر وضاحت مانگی ہے کہ کس حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ لیا۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے کہا، ’’ اقوام متحدہ (این ایچ سی آر) دفتر  نے جمعہ کے روز کہا کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کو ہندوستان سے واپس میانمار بھیجے جانے پر افسوس ہے، تین مہینہ کے اندر دوسری بار پناہ گزینوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔



پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ جمعرات کے روز واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندار ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر تھے، جنہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے۔


 
First published: Jan 06, 2019 11:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading