உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Social Media Viral: برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام رکھا ’پکوڑا‘، سوشل میڈیا پر ہوا وائرل

    برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ’پکوڑا‘ رکھ دیا ہے۔

    برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ’پکوڑا‘ رکھ دیا ہے۔

    برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام پکوڑا رکھا ہے۔ آئرلینڈ میں نیوٹاون ایبی شہر میں ایک مشہور ریستورواں ہے۔ جس کا نام کیپٹن ٹیبل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نیوٹاون ایبی: برطانیہ سے ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ لوگوں نے اپنے بچوں کے نام کسی مشہور جگہ یا شخص کے نام پر رکھا ہوگا، لیکن آپ نے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کسی نے اپنے بچے کا نام اپنی پسندیدہ کھانے کے نام پر رکھا ہے۔ برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ہندوستانی کھانے کے نام پر رکھا ہے۔

      بچے کا نام رکھا پکوڑا
      برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام پکوڑا رکھا ہے۔ آئرلینڈ میں نیوٹاون ایبی شہر میں ایک مشہور ریستورواں ہے۔ جس کا نام کیپٹن ٹیبل ہے۔ ریستوراں نے سوشل میڈیا پر کئے گئے ایک پوسٹ میں یہ جانکاری شیئر کی ہے کہ ان کے ریستوراں میں اکثر آنے والے ایک جوڑے نے ان کی ایک ڈش کے نام پر اپنے بچے کا نام رکھا ہے۔ اتنا ہی نہیں ریستوراں نے بچے کے ساتھ اپنے یہاں کے ایک بل کی فوٹو بھی شیئر کی ہے، جس میں کئی طرح کے پکوڑوں کو بل کیا گیا ہے۔

      اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ پکوڑا کون سی نئی انوکھی ڈش ہے۔ تو بتادیں کہ یہ وہی پکوڑے ہیں، جو آپ عام طور پر ناشتے کے وقت چائے کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر ان پکوڑوں کی اہمیت بارش کے دنوں میں کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتی ہے۔ مانسون میں لوگ انہیں خوب پسند کے ساتھ کھاتے ہیں۔

      سوشل میڈیا پر لوگوں نے لئے مزے

      بچے کے نام سے متعلق ریستوراں کے سوشل میڈیا پوسٹ پر لوگوں کے دلچسپ تبصرہ (کمنٹس) کا سیلاب آگیا۔ ایک صارف نے اپنے بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ میرے دو بچے ہیں چکن اور ٹکّہ۔ وہیں ایک صارف نے لکھا، حمل کے دوران کھانے کے لئے میری پسندیدہ چیزیں کیلے، پاپسکلس اور تربوز تھے۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے اس جذبے کا استعمال کیا، جس کے ساتھ میں پیدا ہوا تھا اور اپنے بچوں کا نام ان کے نام پر نہیں رکھا۔ ایک صارف نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ میرا بچہ ہے، اس کا نام چکن بال ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: