امریکہ کا پیرس ماحولیاتی معاہدہ سے الگ ہونا افسوس ناک : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ: فائل فوٹو
اقو ام متحدہ نے پیرس ماحولیاتی معاہدہ سے امریکہ کے ہٹنے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س سے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کی عالمی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
نئی دہلی : اقو ام متحدہ نے پیرس ماحولیاتی معاہدہ سے امریکہ کے ہٹنے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س سے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کی عالمی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے پیرس معاہدہ سے الگ ہوجانے کا سرکاری طورپر اعلان کرتے ہوئے کل کہا تھا کہ یہ معاہدہ ان کے ملک کے مفادات کے خلاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر اور محفو ظدنیا کی تعمیر کی کوشش متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیر س معاہدہ کو سال 2015 میں دنیا کے تمام ممالک نے تسلیم کیا تھا کیوں کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے مضر اثرات سے اچھی طرح واقف ہیں اور ا س سے نمٹنے کی ترکیب کو اہمیت کوبھی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ مسٹر گوتریس نے کہا کہ پیر س معاہدہ میں موجود نظریات نے حقیقت کی شکل اختیار کرنی شروع کردی ہے او رمیں امید کرتا ہوں کہ دیگر ملکوں کے ساتھ امریکہ کے تمام شہر، ریاست اور صنعت بھی کم کاربن خارج کرکے ایسی اقتصادی ترقی میں تعاون کرتے رہیں گے جس میں اکیسویں صدی کی خوشحال دنیا کے لئے روزگار اور بازاروں کے لئے بے پناہ مواقع ہوں گے۔ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق امور پر امریکہ کی قیادت بہت ضروری ہے اس لئے وہ دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ ہی امریکی حکومت سے بھی ایسی دنیا کی تعمیر میں تعاون کی توقع رکھتے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ ہوسکے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔