ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدرکے اعلان کے بعد یروشلم کے معاملہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی) نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق فیصلے کے تناظر میں جمعہ کو ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 08, 2017 12:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی صدرکے اعلان کے بعد یروشلم کے معاملہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی) نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق فیصلے کے تناظر میں جمعہ کو ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ بولیویا، برطانیہ، مصر، فرانس، اٹلی، سینیگال، سویڈن اور یوروگوئے کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

سلامتی کونسل کی صدارت کرنے والے جاپان نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں دیگر امور بھی شامل ہیں اس لئے يرشلم بحث سویرے تک ہو سکے گی۔ دوسری طرف مسٹر ٹرمپ کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اٹونيو گتیرش نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہی یروشلم کی حتمی پوزیشن واضح ہو سکے گی۔

بولیویا کے سفیر نے ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک اور جلدی میں لیا گیا فیصلہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ سلامتی کونسل کے اصول کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے ۔ یہ نہ صرف امن عمل کے لئے بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے ۔

First published: Dec 07, 2017 06:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading