ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اقوام متحدہ میں روہنگیا بحران کا پیش کیا تین نکاتی حل

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں تیزی سے بڑھ رہے روہنگیا بحران پر یہاں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں تین نکاتی حل کی تجویز پیش کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 27, 2018 08:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اقوام متحدہ میں روہنگیا بحران کا پیش کیا تین نکاتی حل
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ: فائل فوٹو۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں تیزی سے بڑھ رہے روہنگیا بحران پر یہاں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں تین نکاتی حل کی تجویز پیش کی۔ محترمہ شیخ حسینہ نے منگل کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ’گلوبل کامپیکٹ آن رفیوجی : اے ماڈل فور گریٹر سولیڈریٹی اینڈ کوآپریشن ‘ کے موضوع پر پروگرام میں پہلی سفارش کی ہے کہ اقلیتی گروپ کے خلاف میانمار کا تفریق آمیز قانون، پالیسیوں اور رویہ ختم کیا جائے۔

محترمہ حسینہ نے اپنی دوسری تجویز میں کہاکہ میانمار تمام روہنگیاوں کو اعتماد میں لے اور سیکورٹی کی ضمانت ، حقوق اور شہریت دیکر اچھا ماحول بنائے۔ اگر تمام شہریوں کی سیکورٹی کی ضرورت پڑے تو ملک کے اندر محفوظ علاقہ بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے تیسری تجویز میں کہا کہ میانمار میں جوابدہی اور انصاف کے ذریعہ روہنگیاوں کے خلاف مظالم کو روکا جانا چاہئے، خاص طورپر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے حقیقت تعین مشن کی سفارشات کو دیکھاجانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں ہم بہت کم وقت میں گیارہ لاکھ روہنگیاوں کا سامنا کررہے ہیں۔ انہیں میانمار کی راخین ریاست میں اپنے گھروں سے نکال دیا گیا ، جہاں وہ صدیوں سے مقیم تھے ۔ حالانکہ ہم انہیں بنیادی سہولیات دے رہے ہیں لیکن یہ بڑھتا مسئلہ ہمارے لئے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے انہیں چھ ہزار ایکڑ زمین دی ہے۔

First published: Sep 27, 2018 08:29 PM IST