کشمیر پر ثالثی کیلئے پاکستان کے مطالبہ پر اقوام متحدہ نے کہا : آپسی بات چیت سے سلجھائیں معاملہ

ہندوستان اور پاکستان کی قیادت سے رابطہ کرنے والے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس کشمیر کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے اندیشہ کو لے کر کافی فکر مند ہیں ۔

Sep 11, 2019 06:44 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 06:44 PM IST
کشمیر پر ثالثی کیلئے پاکستان کے مطالبہ پر اقوام متحدہ نے کہا : آپسی بات چیت سے سلجھائیں معاملہ

کشمیر پر ثالثی کیلئے پاکستان کے مطالبہ پر اقوام متحدہ نے کہا : آپسی بات چیت سے سلجھائیں معاملہ

ہندوستان اور پاکستان کی قیادت سے رابطہ کرنے والے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس کشمیر کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے اندیشہ کو لے کر کافی فکر مند ہیں ۔ انہوں نے دونوں ممالک سے بات چیت کے ذریعہ معاملہ کو حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان نے منگل کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انٹونیو گٹیرس نے گزشتہ ماہ فرانس میں جی 7 چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی ۔ یہی نہیں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی تھی ۔ پیر کو گٹیرس نے کشمیر کے معاملہ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی کے ذریعہ کی گئی اپیل پر ان سے بھی ملاقات کی تھی ۔

Loading...

ترجمان نے کہا کہ عوامی اور ذاتی طور پر سب کیلئے ان کا ایک ہی پیغام ہے کہ وہ صورتحال کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کسی بھی طرح کی کشیدگی میں اضافہ کے اندیشہ سے فکر مند ہیں ۔ انہوں نے دونوں ممالک سے بات چیت کے ذریعہ اس معاملہ کو حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ترجمان نے اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا گٹیرس اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران کشمیر کے معاملہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی سوچ رہے ہیں ۔ جنرل اسمبلی کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دونوں وہاں موجود ہوں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ آپ موقف جانتے ہیں ، اخلاقی طور پر ثالثی پر ہمارا موقع یکساں رہا ہے ۔ خیال رہے کہ ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے معاملہ پر جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سیشن میں کافی نوک جھونک ہوئی ۔

اقوام متحدہ سربراہ کے مطابق ان کا دفتر صرف اس وقت دستیاب ہوگا جب دونوں فریق اس بارے میں کہیں گے ۔ حالانکہ ہندوستان نے بین الاقوامی برادری کے سامنے واضح کردیا ہے کہ کشمیر ایک داخلی معاملہ ہے اور تیسرے فریق کی ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

Loading...