உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب میں پٹرولیم کمپنی پر ہوئے حملے کی مذمت کی

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب میں پٹرولیم کمپنی پر ہوئے حملے کی مذمت کی

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب میں پٹرولیم کمپنی پر ہوئے حملے کی مذمت کی

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے سعودی عرب میں دو پٹرولیم کمپنی پر ہوئے حملے کی مذمت کی ۔گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے سعودی عرب میں دو پٹرولیم کمپنی پر ہوئے حملے کی مذمت کی۔ گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔ دجارک نے بیان جاری کر کے کہا’’اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے، کشیدگی کو کم کرنے اور عالمی انسانی قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ‘‘۔
      واضح ر ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے خریص اور بقیق میں ہفتہ کو پٹرولیم کمپنی پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس سے وہاں آگ لگ گئی تھی ۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس حملے کی وجہ سے خام تیل کی سپلائی میں 5.7 ملین بیرل اور کمپنی کی پیداوار کا تقریبا 50 فیصد نقصان ہونے کا اندازہ لگایا ہے ۔
      یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتہ کو سعودی پٹرولیم کمپنی پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ سعودی عرب کے وزیر داخلہ کے مطابق اس حملے کی جا نچ شروع کر دی گئی ہے۔
      First published: