Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    اقوام متحدہ نے کابل حملہ کی سخت مذمت کی

    اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا ینٹونیو گوتریس اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے تعاون مشن (يواین اے ایم اے ) کے سربراہ تادامچي ياماموتو نے کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated: Jan 22, 2018 03:25 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    اقوام متحدہ نے کابل حملہ کی سخت مذمت کی
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا ینٹونیو گوتریس: فائل فوٹو، فوٹو یو این آئی۔

    اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا ینٹونیو گوتریس اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے تعاون مشن (يواین اے ایم اے ) کے سربراہ تادامچي ياماموتو نے کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مسٹر گوتریس کے ترجمان نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا’’ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان حکومت اور وہاں کے لوگوں کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا ہے‘‘۔ انہوں نے حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی۔


    مسٹر ياماموتو نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان دہشت گرد شہریوں کے قتل کے ارادے سے ہوٹل میں گھسے تھے۔ قابل غور ہے کہ ہفتہ دیر رات یہاں کے ہوٹل انٹرکانٹی نینٹل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں چار شہریوں سمیت کل 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔



    First published: Jan 22, 2018 03:25 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading