உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UNSC:دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے پر ہندوستان نے کیا خبردار، کہا-ہم ان کے استعمال کے خلاف

    UNSC میں ہندوستان نے دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر کیا خبردار۔

    UNSC میں ہندوستان نے دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر کیا خبردار۔

    Indian in UNSC: ہندوستان نے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کے لیے دہشت گردوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ اس نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کی کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی کے امکان کے خلاف بارہا خبردار کیا ہے۔

    • Share this:
      Indian in UNSC: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں، ہندوستان نے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کے لیے دہشت گردوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ اس نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کی کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی کے امکان کے خلاف بارہا خبردار کیا ہے۔

      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال' کے خطرے پر خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے کونسلر پرتیک ماتھر نے کہا کہ ہندوستان کئی مسائل کو حل کرنے کے لئے شام اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم تکنیککی سیکرٹریٹ، کے درمیان مسلسل وابستگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے۔ ہندوستان نے مسلسل کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی بھی تحقیقات منصفانہ، قابل اعتبار اور معروضی ہونی چاہیے۔

      ہندوستان نے 2 لاکھ ڈالر کا ادا کیا تعاون
      دہشت گردوں تک کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی کو روکنے کے حل میں ہندوستان کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اس سمت میں ہندوستان نے تحقیقات میں مدد کے لیے دو لاکھ ڈالر کا تعاون کیا ہے۔ ایلچی ماتھر نے کہا، ’ہم کیمیکل کنونشن کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور ہمیشہ اس کے مکمل، موثر اور غیر امتیازی نفاذ کے لیے کھڑے رہے ہیں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:

      اسرائیلی یہودی صحافی پہنچ گیا مکہ مکرمہ، سعودی عرب سے تعلقات پر بھی بولا اور۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سری لنکا میں6مرتبہ وزیراعظم رہے رانیل وکرماسنگھے بنے صدر،احتجاج کے درمیان دلایا گیا حلف

      کیا ہے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم
      کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ تنظیم ہے جو دنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے اور روک تھام کے لیے کام کرتی ہے۔ اس وقت یہ تنظیم شام میں ہتھیاروں کے خاتمے کا کام دیکھ رہی ہے۔ اس تنظیم کو 2013 کا امن کا نوبل انعام ملا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: