ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ نے حکمت یار پر سے پابندی ہٹائی

کابل۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان سیاست کی اہم شخصیت رہے گلبدین حکمت یار کے خلاف پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

  • Share this:
اقوام متحدہ نے حکمت یار پر سے پابندی ہٹائی
تصویر: رائٹرز

کابل۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان سیاست کی اہم شخصیت رہے گلبدین حکمت یار کے خلاف پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے حکمت یار کے افغانستان لوٹنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ افغانستان سرکار نے حکمت یار اور ان کی پارٹی حزب الاسلام کے ساتھ ستمبر میں ایک امن سمجھوتہ کے تحت ان پر سے پابندی ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

قبل ازیں حکمت یار اور ان کی جماعت کے ساتھ کئے گئے سمجھوتہ کو لے کر افغانستان کی کچھ انسانی حقوق تنظیموں اور دیگر نے نکتہ چینی کی تھی۔ 1990 کی دہائی میں خونی خانہ جنگی کے دوران حکمت یار اہم ملزم تھے۔ ان پر کابل میں اندھا دھند راکٹ فائر کرنے کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔

پابندی ہٹائے جانے کے تعلق سے رائے زنی کے لئے حکمت یار اور افغان سرکار کے ترجمان سے کسی طرح کا کوئی  رابطہ نہیں ہوسکا۔

First published: Feb 04, 2017 09:17 PM IST