உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کی غزہ میں پرتشدد جھڑپ میں فلسطینیوں کی موت کی آزادانہ جانچ کی اپیل

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس۔ فائل فوٹو

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس۔ فائل فوٹو

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ان واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ جانچ کی اپیل کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ غزہ میں پرتشدد جھڑپ میں فلسطینیوں کی شہادت اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد معاملے کی ’آزادانہ اور منصفانہ جانچ کی اپیل کی ہے۔
      مسٹر گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان الحق نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا ’اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ان واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ جانچ کی اپیل کی ہے۔‘ مسٹرفرحان الحق نے کہا کہ عالمی ادارہ امن کی کوششوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر گوٹیرس نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ ایسی کوئی کاروائی نہ کریں جس سے کسی کی جان جائے اور خصوصاً شہریوں کو کسی طرح سے نقصان پہنچے۔
      سیاسی امور کے معاون اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل تائے بروک جیرہواُن نے کہا ’اس بات کا ڈر ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال اور خراب ہوسکتی ہے۔‘
      First published: