ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ کے سربراہ کی ہند-پاک کے درمیان ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے ہندوستان اور پاکستان سے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر مسلسل ہو رہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2018 05:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ کے سربراہ کی ہند-پاک کے درمیان ثالثی کی پیشکش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا ینٹونیو گوتریس: فائل فوٹو، فوٹو یو این آئی۔

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے ہندوستان اور پاکستان سے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر مسلسل ہو رہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہاں نيويارک میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران مسٹر گوتریس نے یہ بات کہی۔ مسٹر گوتریس نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہو رہی اموات کو ٹالنے کے مقصد سے اس بات چیت کی اپیل کی ہے۔


اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈزارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کےسربراہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ دونوں پڑوسی ملک مسٹر گوتریس کی بات مانیں۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کشمیر کے علاقے کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک سے اس سلسلے میں بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے۔



First published: Jan 23, 2018 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading