گوٹیرس نے شمالی کوریا معاملہ میں ثالثی کی پیش کش کی

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے شمالی کوریا کے معاملے میں ثالثی کرنے کیلئے روس، جاپان، امریکہ، چین اور جنوبی کوریا سے پیش کش کی ہے۔

Aug 17, 2017 06:20 PM IST | Updated on: Aug 17, 2017 06:20 PM IST
گوٹیرس نے شمالی کوریا معاملہ میں ثالثی کی پیش کش کی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے شمالی کوریا کے معاملے میں ثالثی کرنے کیلئے روس، جاپان، امریکہ، چین اور جنوبی کوریا سے پیش کش کی ہے۔

مسٹر گوٹیرس نے نامہ نگاروں سے کہا: ’میرا دفتر ثالثی کیلئے ہمیشہ تیار ہے اور میں نے کل یہ پیغام چھ فریقی مذاکرات کے نمائندوں کو دیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اس بحران کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہئے۔ فوجی کارروائی کے بارے میں سوچنا بھی بھیانک ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گوام کے نزدیک میزائل چھوڑنے کے اعلان کے بعد امریکہ کے ساتھ تیکھی بیان بازی شروع ہوگئی تھی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو ان کی فوج حملے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Loading...

Loading...