اقوام متحدہ کا روہنگیا پناہ گزینوں کا ویکسینیشن کا فیصلہ

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ اور بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش میں کیمپوں میں رہ رہے روہنگیا بچوں میں بڑی تعداد میں خسرہ کےکیسز سامنے آنے کے بعد ان کے ویکسینیشن کی کوشش شروع کر دی ہیں۔

Nov 11, 2017 07:17 PM IST | Updated on: Nov 11, 2017 07:17 PM IST
اقوام متحدہ کا روہنگیا پناہ گزینوں کا ویکسینیشن کا فیصلہ

گزشتہ ماہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے بعد تین لاکھ سے بھی زائد مسلمان نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ اور بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش میں کیمپوں میں رہ رہے روہنگیا بچوں میں بڑی تعداد میں خسرہ کےکیسز سامنے آنے کے بعد ان کے ویکسینیشن کی کوشش شروع کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر نے بتایا کہ خسرہ ایک جان لیوا بیماری ہے اور خاص طور پر پرورش سے محروم اور کمزور بچوں کے لئے یہ زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ میانمار کے رخائن صوبے سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچے پناہ گزینوں میں خسرہ ایک بڑا صحت مسئلہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی امور کی ایک تنظیم نے بتایا کہ روہنگیا پناہ گزین اب بھی بنگلہ دیش جا رہے ہیں اگرچہ ان کی تعداد میں پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔ میانمار میں 15 اگست کو بھڑکے تشدد کے بعد سے گزشتہ بدھ تک 613000 پناہ گزین بنگلہ دیش کے کاکس بازار پہنچ چکے ہیں۔

Loading...

Loading...