உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹرمپ سے بین اقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی امید بندھی ہے: اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ  کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے آج کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ امریکہ میں عہدہ صدارت کے لئے چنے گئے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بین اقوامی تعاون کو مزید استحکام بخشے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ  کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے آج کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ امریکہ میں عہدہ صدارت کے لئے چنے گئے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ بین اقوامی تعاون کو مزید استحکام بخشے گی۔ مسٹر مون نے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک طاقتور علامت بتایا۔ مسٹر مون نے کہا کہ صدارتی عہدے کے لئے ہوئے سخت پرچار کے بعد یہ کہنا مناسب ہوگا کہ امریکہ کی کثرت میں وحدت ان کی سب سے بڑی قوت ہے۔

      صدارتی چناؤ میں ٹرمپ کی جیت کے بعد اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے امریکہ کی عوام سے اس طاقت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ مسٹر مون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ دنیا کے لوگ انسانیت کی مدد کرنے کے لئے اپنی خاطر خواہ قوت کا استعمال کرنے اور عالمی بہبود کے لئے اچھے کام کرنے کے لئے امریکہ کی جانب دیکھتے ہیں ۔

      First published: