امداد نہیں پہنچی تو یمن میں خوفناک قحط کا اندیشہ
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے ا مدادی ادارہ کے سربراہ مارک لووكاک نے آج متنبہ کیا کہ اگر سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن تک انسانی امداد نہیں پہنچنے دی تو یہ دنیا کے سب سے خوفناک قحط میں سے ایک ہو گا۔
- UNI
- Last Updated: Nov 09, 2017 01:31 PM IST

تصویر: یو این آئی
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے ا مدادی ادارہ کے سربراہ مارک لووكاک نے آج متنبہ کیا کہ اگر سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن تک انسانی امداد نہیں پہنچنے دی تو یہ دنیا کے سب سے خوفناک قحط میں سے ایک ہو گا۔
یمن میں حوثی باغیوں سے لڑ رہی سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے 7 نومبر کو کہا تھا کہ وہ ایران سے حوثی باغیوں کو ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنے کے لئے جزائر عرب کے تمام ممالک کے سبھی زمینی، ہوائی اور سمندری بندرگاہوں کو بند کر دے گی۔