میانمار میں اب بھی روہنگیا کے خلاف تشدد اور مظالم کا سلسلہ جاری: اقوام متحدہ
روہنگیا کی تصویر
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق تفتیش کاروں نے جمعرات کو کہا کہ بنگلہ دیش پہنچنے روہنگیا پناہ گزینوں نے کہا کہ میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے لئے مکمل ماحول 'خطرناک' بنا ہوا ہے۔
جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق تفتیش کاروں نے جمعرات کو کہا کہ بنگلہ دیش پہنچنے روہنگیا پناہ گزینوں نے کہا کہ میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے لئے مکمل ماحول 'خطرناک' بنا ہوا ہے۔ میانمار پر آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی مشن کے ارکان نے کوکس بازار میں پناہ گزین کیمپ کے پانچ روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد یہاں یہ بات کہی۔ تفتیشی مشن کے ارکان نے گزشتہ سال اگست میں میانمار کی راکھین ریاست میں فوج کی مہم کے بعد فرار ہونے والے 700،000 سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے نئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔
تفتیش کاروں نے ایک بیان میں کہا کہ "پناہ گزینوں نے تشدد اور ظلم و جبر کا سامنا کرنے والے انتہائی خطرے کا ذکر کیا جس سے ان کی روزی روٹی کے ذرائع بند ہوگئے ہیں اور بالآخر خطرناک ماحول کی وجہ سے انہیں میانمار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ نئے پناہ گزینوں کی آمد میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مسلسل سنگین صورتحال کو بھی ظاہر کرتا ہے"۔ میانمار میں حکام سے اس پر فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں ملا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے مئی میں میانمار کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس کا مقصد بنگلہ دیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کو محفوظ طریقے سے اور اپنی مرضی سے واپس لوٹنے کی اجازت دینا تھا، لیکن رائٹر کے مطالعے میں آنے والے اس معاہدہ میں پناہ گزینوں کو پورے ملک میں شہریت یا نقل و حمل کی آزادی کی کوئی واضح ضمانت نہیں دی گئی تھی۔تفتیش کار رادھیکا کمار سوامی کا کہنا ہے کہ "ان نوجوانوں کے ساتھ میں نے بات کی ، وہ خاص طور پر فکر مند تھے اور ان پر گہرے صدمے کے اثرات نظر آ رہے تھے۔میں تعلیم اور ذریعہ معاش کے بغیر ان کے مستقبل کے لئے ڈرتی ہوں"۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کار 18 ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو اپنی تحقیقات کی رپورٹ سونپیں گے۔ مختلف ممالک کے 47 رکنی جنیوا فورم نے جانچ کا حکم دیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔