ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ نے سوڈان میں ہوئے حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے سوڈان اور جنوبی سوڈان کی سرحد پر واقع متنازعہ ایبیئ علاقے میں ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2015 12:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ نے سوڈان میں ہوئے حملے کی مذمت کی
اقوام متحدہ: فائل فوٹو

اقوام متحدہ ۔  اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے سوڈان اور جنوبی سوڈان کی سرحد پر واقع متنازعہ ایبیئ علاقے میں ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔


اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر مون نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے نامعلوم حملہ آوروں کو سزا دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے گوک ڈنکا اور میسریا طبقوں سے بھی امن قائم رکھنے اور آپسی تنازع سے بازرہنے کی درخواست کی۔


واضح رہے کہ اس حملے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ایک ایتھوپیائی جوان اور ایک چھوٹی بچی کی موت ہوگئی تھی اور دیگر تین شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 2011 میں سوڈان سے جنوبی سوڈان کے آزاد ہونے کے بعد ابیئی علاقہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنا ہوا ہے۔

First published: Nov 28, 2015 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading