உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکہ نےکہا- پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں

    امریکہ نےکہا- پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    امریکہ نےکہا- پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    افغانستان میں طالبان کے عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس بعض معاملات پر افغان طالبان سے بات چیت اور معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      واشنگٹن: افغانستان میں طالبان کے عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس بعض معاملات پر افغان طالبان سے بات چیت اور معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
      برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یہ چین، پاکستان، ایران اور روس، افغانستان میں طالبان کی پیش رفت کے معاملے پر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اب انہیں کیا کرنا چاہئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ چین طالبان کی فنڈنگ کرے گا حالانکہ یہ گروپ امریکی پابندیوں کا شکار ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’چین کو طالبان سے حقیقی مسئلہ ہے لہٰذا وہ جیو نیوز کے مطابق طالبان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے یقین ہے، ایسے ہی پاکستان، روس اور ایران بھی کریں گے، یہ سب سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اب وہ کیا کریں۔‘




      امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یہ چین، پاکستان، ایران اور روس، افغانستان میں طالبان کی پیش رفت کے معاملے پر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اب انہیں کیا کرنا چاہئے۔
      امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یہ چین، پاکستان، ایران اور روس، افغانستان میں طالبان کی پیش رفت کے معاملے پر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اب انہیں کیا کرنا چاہئے۔

      قبل ازیں ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔
      خیال رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ افغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے، چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے۔اطالوی اخبارکو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نےکہا تھا کہ چین افغانستان کا پڑوسی بلکہ سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لے گا۔
      ترجمان طالبان نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ خطے سیگزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگ میل ہے، افغانستان میں تانبے کے وافر ذخائر ہیں، تانبے کے ذخائرکو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لئے استعمال کیاجائیگا، ہم چین کو عالمی منڈی تک رسائی کا پاسپورٹ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان روس کے ساتھ بھی مضبوط سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، روس نے عالمی امن کے قیام کے لئے طالبان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: