உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بغیرشادی اوربچوں کے زیادہ خوشحال ہوتی ہے خواتین کی زندگی: ریسرچ

    تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین بغیرشادی اوربچوں کے زیادہ خوش رہتی ہیں۔

    تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین بغیرشادی اوربچوں کے زیادہ خوش رہتی ہیں۔

    ہرانسان کے لئے خوشی کا مطلب الگ الگ ہوسکتا ہے۔ بیشترلڑکیاں اورخواتین بغیرشادی کئے زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔

    • Share this:
      زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والی چیزہے خوشی۔ اس کےلئے ہی انسان پورے دن محنت کرتا ہے، لیکن دن کےآخرمیں جب وہ اپنے پورے دن کا حاصل سوچتا ہے تواسے افسوس کےعلاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگتا۔ کیا آپ کوبھی خوشی کی تلاش ہے؟ خوشی کا دراصل کوئی سیٹ پیٹرن نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شادی کرنے سےخوشی ملتی ہے۔ کچھ کا سوچنا شاپنگ کرنے سے، کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں خوشیاں آجاتی ہیں، لیکن ایسا ماننا صحیح نہیں ہے، کم ازکم خواتین کےلئے تویہ سوچ بالکل صحیح نہیں ہے۔

      ہرانسان کے لئے خوشی کی اہمیت الگ الگ ہوسکتی ہیں۔ زیادہ ترلڑکیاں اورخواتین بغیرشادی کئےزندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔ خواتین بغیرشوہراوربچے کی ذمہ داری سے زیادہ خوش آزاد رہنے پرمحسوس کرتی ہیں۔ ایک تازہ تحقیق میں خواتین کی خوشی سے متعلق اس رازکا انکشاف ہوا ہے۔

      اس سلسلے میں 'امریکن ٹائم یوزان' نے سروے کیا جس میں شادی شدہ، غیرشادی شدہ، بیوہ اورطلاق شدہ لوگوں کوشامل کیا گیا۔ اس تحقیق کےتحت ان لوگوں کی زندگی میں خوشی اور مایوسی کی سطح کا موازنہ کیا گیا۔ سب سے دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ جب تحقیق کاروں نے شادی شدہ لوگوں سےان کے پارٹنرکےسامنے ان کی خوشی کی بات پوچھی صرف تبھی انہوں نے منظوری دی۔ یہ بات بھی سامنےآئی کہ غیرشادی شدہ لوگ شادی شدہ جوڑے کے مقابلے زیادہ خوش تھے۔

      unmarried-woman 1

      اس تحقیق کے سلسلے میں لندن اسکول آف اکنامکس میں انسانی رویے کے سائنس کے پروفیسراور 'ہیپی ایورآفٹر' کتاب کے رائٹرپال ڈولن نےاس سلسلے میں بتایا کہ شادی سے مردوں کو زیادہ فائدہ رہتا ہے اورعورتیں شادی سے قبل زیادہ خوش رہتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شادی کےبعد مردوں کا رویہ کافی خاموش، کم رسک لینے والا، زیادہ پیسہ کمانے والا ہو جاتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ طویل زندگی جیتے ہیں۔ وہیں اگرخواتین کی بات کی جائے تو شادی کے بعد خواتین کی صحت بھی متاثرہوتی ہے۔ خواتین شادی کرنےسے قبل کا وقت زیادہ خوشی میں گزارتی ہیں۔
      First published: