پاکستان کی اپیل پر حافظ سعید کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ملی یہ ’ خاص‘ راحت
دہشت گرد حافظ سعید: فائل فوٹو
بتا دیں کہ 2009 میں ہوئے ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملہ میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ نے اس سال جولائی میں حافظ سعید کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اس پر 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔
ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ سربراہ حافظ سعید کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے’ خاص‘ راحت مل گئی ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل( یو این ایس سی) نے اسے ماہانہ اخراجات کے لئے کھاتے سے پیسے نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان نے اسے لے کر اگست میں سلامتی کونسل کو خط لکھا تھا۔ اس کی دلیل تھی کہ حافظ سعید کے کنبہ کو گھر چلانے کے لئے مہینے کا خرچ چاہئے۔ کسی ملک نے طئے ڈیڈلائن تک اس کو لے کر کوئی اعتراض نہیں کیا، اس لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کھاتے سے پیسے نکالنے کی اجازت دے دی۔
بتا دیں کہ یو این ایس سی کے دباؤ کے بعد پاکستان نے حافظ سعید کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا تھا۔ خبروں کے مطابق، اس کے اکاؤنٹ میں تقریبا ساڑھے گیارہ لاکھ روپئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے یو این ایس سی میں گہار لگائی تھی کہ حافظ کے کنبے میں چار لوگ ہیں اور کمانے والا کوئی نہیں۔ ایسے میں چاروں حافظ پر ہی منحصر ہیں، اس لئے انہیں کھاتے سے پیسے نکالنے کی اجازت دی جائے۔
جیل میں ہے حافظ
بتا دیں کہ 2009 میں ہوئے ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملہ میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ نے اس سال جولائی میں حافظ سعید کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اس پر 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔