' ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی، کہا- صورتحال 'دھماکہ خیز

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دھماکہ خیز بتایا ہے۔

Aug 21, 2019 08:35 AM IST | Updated on: Aug 21, 2019 08:35 AM IST
' ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی، کہا- صورتحال 'دھماکہ خیز

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر معاملہ میں ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو دھماکہ خیز بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ امریکہ نے وزیر اعظم مودی سے کشمیر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے قدم اٹھانے کی درخواست کی تھی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا، 'کشمیر ایک بہت مشکل جگہ ہے۔ یہاں ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی ہیں اور میں یہ نہیں کہوں گا کہ ان کے مابین بہت زیادہ میل۔جول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کے لئے جو بھی بہتر ہوگا، میں وہ کروں گا۔

डोनाल्ड ट्रंप ने फिर की कश्मीर मुद्दे पर मध्यस्थता की पेशकश, बोले- स्थिति 'विस्फोटक'

اس سے قبل منگل کو ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات کی تھی۔ اس دوران  عمران خان کو کشمیر پر ہندستان کے خلاف بیان بازی کو لیکر احتیاط برتنے کو کہا تھا۔  ٹرمپ نے موجودہ صورتحال کو مشکل بتایا اور دونوں فریقوں سے تحمل برتنے کرنے کو کہا۔

Loading...

Loading...