ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ ، برطانیہ اور کویت کی عرب ممالک سے جلد از جلد قطر تنازع کو حل کرنے کی اپیل

امریکہ، برطانیہ اور کویت نے قطر سے عرب ممالک کے ساتھ چل رہے تنازع کو بات چیت کے ذریعے جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • Share this:

دبئی : امریکہ، برطانیہ اور کویت نے قطر سے عرب ممالک کے ساتھ چل رہے تنازع کو بات چیت کے ذریعے جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ کویت کی خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک سیڈوِل نے کویت کےدورے کے دوران یہ بات کہی۔

امریکہ اور برطانیہ قطر کے چار عرب ممالک کے درمیان چل رہے تنازعہ کو حل کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ عرب کے چار ممالک سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین نے گزشتہ ماہ دہشت گردی کے مسئلے پر قطر کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لئے تھے۔ ان ممالک نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام ​​لگایا تھا۔

First published: Jul 11, 2017 09:58 AM IST