ہوم » نیوز » عالمی منظر

یواین ایس سی کی میٹنگ سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کی پناہ میں عمران خان، روس نے پاکستان کو دیا بڑا جھٹکا

امریکہ اورروس نےاس موضوع کودوطرفہ طریقےسےدیکھنےکی بات کہی ہے۔ روس کی میڈیا کےمطابق میٹنگ میں جانےسےپہلے روسی سفیرنےکہا کہ اس موضوع کودوطرفہ طریقے سے لیا جانا چاہئے۔

  • Share this:
یواین ایس سی کی میٹنگ سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کی پناہ میں عمران خان، روس نے پاکستان کو دیا بڑا جھٹکا
پاکستانی وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

ہندوستان کے ذریعہ جموں وکشمیرسے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لئے جانے کے موضوع پرجمعہ کوبند کمرے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) کی میٹنگ ہوگی۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سے فون پربات چیت کی۔


پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں اس بات پرمتفق ہوئے کہ وہ دونوں کشمیرکی حالت پرباریکی سے نظررکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے اسپین کے وزیر خارجہ اوریوروپین یونین کے نمائندہ سے بھی بات کی۔ حالانکہ امریکہ اورروس کا اس پر کچھ اورہی کہنا ہے۔ دونوں ہی ممالک نے اس موضوع کودوطرفہ طریقے سے دیکھنے کی بات کہی ہے۔


PTI


روس کی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں جانے سے پہلے روسی سفیرنے کہا کہ اس موضوع کو دوطرفہ طریقےسے لیا جانا چاہئے۔ امریکہ نے بھی کہا کہ وہ اپنےموقف پرقائم ہے۔ روس پہلے ہی دن سے معاملے کے دوطرفہ بتارہا ہے، لیکن پاکستان ہے کہ پوری دنیا میں کشمیر کوموضوع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوا ہے۔

Russia

دفعہ 370 ہٹائے جانے کی مخالفت کررہا ہے پاکستان

واضح رہے کہ ہندوستان نے جب سے جموں وکشمیرسے دفعہ 370 کو ہٹایا ہے پاکستان بری طرح سے بوکھلایا ہے۔ پاکستان نے ہی خط لکھ کراس معاملے پراقوام متحدہ سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال کا مطالبہ کیا تھا، جس میں چین اس کا ساتھ دے رہا ہے۔
First published: Aug 16, 2019 09:46 PM IST