ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ اور شیخ محمد بن زائد خلیج میں امن و امان قائم کرنے پر متفق

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد نے خلیجی ممالک کے درمیان امن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 07, 2018 12:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈونالڈ ٹرمپ اور شیخ محمد بن زائد خلیج میں امن و امان قائم کرنے پر متفق
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۔ فائل فوٹو

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد نے خلیجی ممالک کے درمیان امن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ قابل غور ہے کہ خلیجی علاقے میں قطر اور دیگر امریکی اتحادی ممالک کے درمیان تلخ تعطل قائم ہے۔ بیان کے مطابق ٹرمپ اور زائد نے ٹیلی فون پر بات چیت میں اس معاملہ پر اتفاق کیا۔ بات چیت میں طے ہوا کہ چھ ممالک کی خلیج تعاون کونسل کے رکن ایک دوسرے کے ساتھ اور امریکہ کے ساتھ تال میل بڑھانے کے لئے زیادہ کام کر سکتے ہیں۔


یو اے ای نے سعودی عرب، بحرین اور مصر کے ساتھ مل کر گزشتہ جون میں قطر کے ساتھ سفر اور تجارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ ان ممالک نے قطر پر دہشت گردی اور ان کے کٹر مخالف ایران کی حمایت کا الزام لگایا تھا۔ قطر نے ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک اس کی خودمختاری کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی سربراہ شراکت داروں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف اس تنازعہ سے ایران کے خلاف مشترکہ مورچہ برقرار رکھنے کی کوششیں بھی پیچیدہ ہوئی ہیں۔


ٹرمپ نے گزشتہ ماہ امریکہ کے دورے پر آئے سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔  ٹرمپ کے آئندہ 10 اپریل کو امریکہ کے دورے پر آنے والے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الطحانی سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

First published: Apr 07, 2018 12:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading