ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو بڑا جھٹکا ، امریکہ کا قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا دفاعی معاہدہ

امریکی حکومت نے خلیجی تنازع کے باوجود قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری ددی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2017 10:39 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو بڑا جھٹکا ، امریکہ کا قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا دفاعی معاہدہ
امریکی حکومت نے خلیجی تنازع کے باوجود قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری ددی ہے۔

واشنگٹن : امریکی حکومت نے خلیجی تنازع کے باوجود قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری ددی ہے۔ واشنگٹن قطر کو ایف 15 طیاروں کی فراہمی کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ قطر کے لڑاکا طیاروں کیلئے زمینی تنصیبات بھی قائم کرے گا اور لڑاکا طیاروں کی سروس کیلئے بینکرز کو مزید جدید بنائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان لڑاکا طیاروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی سروسز کے لئے تربیتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک نے گزشتہ 5 ماہ سے دوحہ کا بائیکاٹ کررکھا ہے اور اس پر خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

جون میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ ریاض کے موقع پر کہا تھا کہ قطر کئی عرصے سے دہشت گردی کی فنڈنگ کررہا ہے اور اسے یہ فوری طور پر روکنا ہوگا۔

First published: Nov 04, 2017 10:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading