واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ باربرا بش کےآخری رسوم میں کئی سابق امریکی صدور اور سینکڑوں معزز شخصیات کے شامل ہونے کی امید ہے۔ ان کی ہیوسٹن چرچ میں آج آخری رسم ادا کی جائے گی۔ وہ 92 سال کی تھی۔ امریکہ کے 41 ویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور 43 ویں صدر جارج ڈبلیو بش کی والدہ باربرا بش کو سینٹ مارٹن کے ایپسکوپل چرچ میں ان کی خدمت کے لئے یاد کیا جائے گا جہاں وہ اور ان کا خاندان 1950 کی دہائی سے رہ رہا ہے۔ ان کی آخری رسومات میں سابق صدر براک اوباما اور بل کلنٹن، موجودہ خاتون اول ملانيا ٹرمپ، سابق سکریٹری هلیري کلنٹن اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کے شامل ہونے کی امید ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے شامل ہونے کی توقع نہیں ہے۔ رائٹر،اظ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔