ہوم » نیوز » عالمی منظر

57 سال کی عمر میں اس خاتون نے ماں بن کر رقم کی تاریخ ، ڈیلیوری سے ایک دن پہلے کیا یہ کام

امریکہ کے نیو ہیمپشائر کی رہنے والی باربرا ہیگنس نے 57 سال کی عمر میں دوسرے بچہ کو جنم دیا ہے ۔ پانچ سال پہلے باربرا اپنی اکلوتی بیٹی مالی کو کھو چکی ہیں ۔ اس کی موت کے بعد باربرا ہمیشہ اپنا ایک بچہ چاہتی تھیں اور 20 مارچ 2021 کو آخر کار ان کی سونی گود پھر سے آباد ہوگئی ۔

  • Share this:
57 سال کی عمر میں اس خاتون نے ماں بن کر رقم کی تاریخ ، ڈیلیوری سے ایک دن پہلے کیا یہ کام
57 سال کی عمر میں اس خاتون نے ماں بن کر رقم کی تاریخ ، ڈیلیوری سے ایک دن پہلے کیا یہ کام (Photo-AP)

ماں بننا ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے ، لیکن دنیا بھر میں ایسی بہت سی خواتین ہیں ، جنہیں یہ خوشی یا تو ملتی ہی نہیں ہے یا پھر کئی سالوں کے بعد وہ اپنے اس خواب کو پورا کر پاتی ہیں ۔ سائنس کے مطابق خواتین ایک عمر تک ہی ماں بن سکتی ہیں نہ عمر دراز ہوکر ۔ سائنس کے مطابق 35 سال کے بعد ماں بننے میں مشکلات پیش آتی ہیں ، لیکن اگر کوئی خاتون کافی ایکٹیو ہے تو 40 سال تک بھی بچے کو جنم دے سکتی ہیں ۔ حالانکہ آج کا دور کافی ہائی ٹیک ہے اور خواتین آئی وی ایف اور سروگیسی جیسی تکنیک کا استعمال کرکے ماں بن رہی ہیں ، لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کسی خاتون نے اس عمر میں بچہ کو جنم دیا ، جس میں لوگ ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں ۔


دراصل امریکہ کے نیو ہیمپشائر کی رہنے والی باربرا ہیگنس نے 57 سال کی عمر میں دوسرے بچہ کو جنم دیا ہے ۔ پانچ سال پہلے باربرا اپنی اکلوتی بیٹی مالی کو کھو چکی ہیں ۔ اس کی موت کے بعد باربرا ہمیشہ اپنا ایک بچہ چاہتی تھیں اور 20 مارچ 2021 کو آخر کار ان کی سونی گود پھر سے آباد ہوگئی ۔ باربرا نے نیوز ویب سائٹ این بی سی بوسٹن کو بتایا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے خواب آنے لگے تھے کہ میں ایک بچہ پیدا کرنا چاہتی ہوں ، اتنی عمر میں یہ تھوڑا پاگل پن ہے اور پھر خیال آیا ٹھیک ہے ۔


آئی وی ایف علاج سے ماں بنیں باربرا


باربرا نے 57 سال کی عمر میں ماں بننے کیلئے شوہر کینی بانہاف کے ساتھ آئی وی ایف علاج کا سہارا لیا اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب بھی رہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ  ماں بننے سے ٹھیک ایک دن پہلے باربرا اپنے شوہر بانہاف کے ساتھ جم میں پسینہ بہا رہی تھیں ۔ ان کے بیٹے کا نام جیک ہے ، جس کو وہ تصویر میں سینے سے لگائے نظر آرہی ہیں ۔ باربرا کے چہرے کی خوشی قابل دید ہے ۔

(Photo-AP)
(Photo-AP)


باربرا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اپنے خواب کے ساتھ اتنی وابستہ ہوچکی تھی کہ کسی بھی حالت میں اس کو سچ کرنا چاہتی تھی اور میں نے ذہن میں بیٹھا لیا تھا کہ مجھے ایک بچہ چاہئے ۔ میرا خواب سچ ہوگیا اور 65 سالہ میرے شوہر بھی کافی خوش ہیں ۔ وہیں کینی بانہاف نے کہا کہ ہم نے نہ صرف عمر بلکہ سماجی برائیوں کو بھی ہرادیا ہے ۔ مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے ، جس نے اپنی سوچ اور خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔ حالانکہ وہ مستقبل کیلئے تھوڑی فکرمند ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ باربرا سے پہلے بھی ایک خاتون بچہ پیدا کرنے میں عمر کو مات دے چکی ہیں۔ اس خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈس میں درج ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق ماریا ڈیل کارمین بوساڈا لارا بچہ کو جنم دینے والی سب سے عمر دراز خاتون ہیں ۔ اسپینش خاتون 66 سال کی تھیں جب انہوں نے 2006 میں جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 02:05 PM IST