உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Elon Muskکی ٹرانسجنڈر بیٹی کو عدالت نے دی نام بدلنے کی اجازت، کہا-والد سے نہیں رکھنا چاہتی کوئی تعلق

    ایلن مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کو ملی نام تبدیل کرنے کی اجازت۔

    ایلن مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کو ملی نام تبدیل کرنے کی اجازت۔

    Business Man Elon Musk Daughter granted for Name change: اپنی جنس تبدیل کروا کر زیویئر سے ویوین جینا ولسن بننے والی مسک کی بیٹی نے کہا تھا کہ میں اپنے حیاتیاتی والد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی رشتہ رکھنا چاہتی ہوں۔ جیسے ہی ویوین نے 18 سال کی عمر مکمل کی، انہوں نے یہ پٹیشن دائر کی.

    • Share this:
      Business Man Elon Musk Daughter granted for Name change: دنیا کے مشہور امریکی بزنس مین ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے عدالت سے نام تبدیل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ عدالت نے مسک کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ ایلون مسک دنیا کی مشہور کمپنیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ہیں۔ مسک کی بیٹی ٹرانس جینڈر ہے، انہوں نے اپنی جنس تبدیل کرائی ہے، جس کے بعد وہ اپنا نام بھی تبدیل کرنا چاہتی تھی، جس کے لیے اب عدالت نے اجازت دے دی ہے۔ 18 سالہ زیویئر اب ویوین جینا ولسن کے نام سے جانی جائیں گی۔ ایک انگریزی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق عدالت نے ان کے نام میں تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ ایلون مسک کی 18 سالہ بیٹی زیویئر الیگزینڈر مسک کے نام سے جانی جاتی تھی، عدالت نے انہیں دستاویزات کی بنیاد پر اپنا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اب انہیں جلد ہی نیا برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ اس سے قبل زیویئر نے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ زیویئر نے اپنی درخواست میں لکھا کہ وہ اپنے بائیولاجیکل والد سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bank Holidays In July 2022:جولائی میں 14دن بند رہیں گے بینک!جانیے آپ کی ریاست کا حال

      یہ بھی پڑھیں:
      چیک کریں آج کی Petrol Diesel کی نئی قیمتیں، جانیں آپ کے شہر میں کتنا ہےلیٹر تیل کا دام

      زیوئیر سے ویوین جینا بنی مسک کی بیٹی
      اپنی جنس تبدیل کروا کر زیویئر سے ویوین جینا ولسن بننے والی مسک کی بیٹی نے کہا تھا کہ میں اپنے حیاتیاتی والد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی رشتہ رکھنا چاہتی ہوں۔ جیسے ہی ویوین نے 18 سال کی عمر مکمل کی، انہوں نے یہ پٹیشن دائر کی کیونکہ ایلون مسک نے سال 2008 میں ان کی والدہ سے طلاق لے لی تھی۔ دنیا کا امیر ترین شخص کہلانے والے ایلون مسک کے 8 بچے ہیں۔ جبکہ ایک بچے کی پیدا ہوتے ہی موت ہوگئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: