ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیلی فورنیا : ہوائی اڈہ پر طیارہ حادثہ میں چار افراد کی موت

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کےہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

  • Share this:
کیلی فورنیا : ہوائی اڈہ پر طیارہ حادثہ میں چار افراد کی موت
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کےہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کےہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ پولیس کے مطابق، بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 1211 بجے ہوائی اڈے پر رن ​​وے کے آخر میں طیارے میں آگ لگنے سے چارافراد کی موت ہو گئی۔

فائر بریگیڈ کے افسر جان ڈیئے نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ اس ہولناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے اور ابھی تک ہوائی جہاز اور متاثرین کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے ترجمان ایان گریگر نے کہا کہ ایجنسی حادثے کی تفتیش کرے گی۔

First published: Jan 23, 2020 09:55 AM IST