ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Capitol Lockdown: امریکی پارلیمنٹ کے باہر کار نے پولیس افسران کو ماری ٹکر، سیکورٹی کو خطرہ

امریکی پارلیمنٹ کے راجدھانی واشنگٹن ڈی سی واقع کیپٹل احاطے میں جمعہ کو لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ یہاں دو پولیس افسران کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

  • Share this:
US Capitol Lockdown: امریکی پارلیمنٹ کے باہر کار نے پولیس افسران کو ماری ٹکر، سیکورٹی کو خطرہ
امریکی پارلیمنٹ کے باہر کار نے پولیس افسران کو ماری ٹکر، سیکورٹی کو خطرہ

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے راجدھانی واشنگٹن ڈی سی واقع کیپٹل احاطے میں جمعہ کو لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ یہاں دو پولیس افسران کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، حادثہ میں ڈرائیور اور دونوں پولیس افسر زخمی ہیں۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق، سیکورٹی بیریکیڈنگ کو اڑاتے ہوئے مشتبہ شخص نے دو پولیس افسران کو بھی ٹکر مار دی۔


ملزم پولیس فائرنگ میں زخمی ہوگیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حالانکہ گولی لگنے کی وجہ سے وہ سنگین طور پر زخمی ہوگیا ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ایک زخمی افسر کو کار سے اسپتال لے جایا گیا جبکہ دوسرے افسر کو ایمرجنسی میڈیکل کرو کی ضرورت پڑی۔


امریکی کیپٹل پولیس محکمہ نے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دو آفیسر زخمی ہیں۔ ملزم اور زخمی افسران کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد احتیاطاً کیپٹل ہل علاقے میں لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے کے درمیان کیپٹل احاطے کے اندر ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ علاقے میں زبردست پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 02, 2021 11:55 PM IST