ہوم » نیوز » عالمی منظر

امن کی توقع ! شی جن پنگ سے ملے کم جونگ ،کہا۔نہیں کریں گے نیو کلیئر ٹیسٹ

تمام رکاوٹوں کے درمیان اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ شمالی کوریا تاناشاہ کم جونگ ان چین کے دورے پر گئے تھے۔سرکاری میڈیا نے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ کم جونگ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔سال 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کم جونگ ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امن کی توقع ! شی جن پنگ سے ملے کم جونگ ،کہا۔نہیں کریں گے نیو کلیئر ٹیسٹ
کم جونگ۔ان اور شی جن پنگ

تمام رکاوٹوں کے درمیان اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ شمالی کوریا تاناشاہ کم جونگ ان چین کے دورے پر گئے تھے۔سرکاری میڈیا نے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ کم جونگ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔سال 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کم جونگ ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔


چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی پر ملاقات کی تصویریں دکھائی گئیَان تصویروں میں کم جونگ ۔ان اور ان کی اہلیہ ری سول جو،شی جنپنگ اور دوسرے باقی افسر ایک ساتھ نظر آئے۔کم جونگ 25 سے 28 مارچ تک کے دورے پر تھے۔کم جونگ ایک خاص ٹرین سے بیجنگ پہنچے تھے۔


چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کامیاب رہی۔جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ بات چیت سے پہلے کم جونگ۔ام کا یہ دورہ اہم مانا جارہا ہے۔ایجنسی کے مطابق کم نے جوہری توانائی کو روکنے کا عزم لیا ہے۔اس کے بدلے میں چین نے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا وعدہ کیا۔


بتایا جا رہا ہیکہ بیجنگ اور پیونگ یانگ کے درمیان تعلقات میں سدھار لانے کے ارادے سے کم جونگ چین کے دورے پر پہنچے ہیں۔شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے دوران ان کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں پر چین کی حمایت کے چلتے لمبے وقت سے دونوں ممالک کے درمیان سالوں سے اچھے رہے تعلقات میں تھوڑا سا تناؤ آیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو اپنے ملک کی قومی سلامتی کیلئے خطرے والا بتایا تھا۔
First published: Mar 28, 2018 09:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading