உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بین الاقوامی سطح پر پھر شرمندہ ہوا پاکستان، امریکہ نے روکی سفیر کی تقرری

    بین الاقوامی سطح پر پھر شرمندہ ہوا پاکستان، امریکہ نے روکی سفیر کی تقرری

    بین الاقوامی سطح پر پھر شرمندہ ہوا پاکستان، امریکہ نے روکی سفیر کی تقرری

    Masood Khan Pakistan, Joe Biden: اسکاٹ پیری نے خط میں لکھا کہ وہ اس بات سے کافی پُرجوش ہیں کہ محکمہ خارجہ نے پاکستان سے امریکی سفیر کے لئے بھیجے گئے مسعود خان کے نام کو منظوری دینے پر روک لگا دی ہے، لیکن یہاں صرف روک لگانا ہی کافی نہیں ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر پاکستان (Pakistan News) کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے اور اسے عالمی سطح پر شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل امریکہ (AMerica) میں پاکستان کے نئے سفیر کی تقرری کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ مبینہ طور پر پاکستان کا دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ہونا بتایا جا رہا ہے۔ امریکی کانگریس مین اسکاٹ پیری نے اس سے متعلق صدر جو بائیڈن (Joe Biden) کو خط بھی لکھا ہے۔

      رکن پارلیمنٹ اسکاٹ پیری نے اپنے خط میں صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی سفیر کے طور پر پاکستان کے مسعود خان کے نام کی گزارش کو مسترد کردیں۔ اس کے پیچھے اسکاٹ پیری نے وجہ بتائی کہ مسعود خان کے ممکنہ طور پر دہشت گردوں سے تعلقات رہے ہیں۔

      اسکاٹ پیری نے خط میں لکھا کہ وہ اس بات سے کافی پُرجوش ہیں کہ محکمہ خارجہ نے پاکستان سے امریکی سفیر کے لئے بھیجے گئے مسعود خان کے نام کو منظوری دینے پر روک لگا دی ہے، لیکن یہاں صرف روک لگانا ہی کافی نہیں ہے۔ اسکاٹ پیری نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ آپ مسعود خان کی طرف سے دیئے جانے والے کسی بھی طرح کے سفارتی سرٹیفکیٹ قبول نہ کریں۔

      کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اگر پاکستان کی طرف سے اس شخص کو امریکی سفیر کے طور پر تقرری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اسے بھی مسترد کیا جائے۔ کانگریس مین کے اس خط اور امریکہ کی طرف سے سفیر کی تقرری پر روک سے پاکستان کو ایک بار پھر انٹرنیشنل سطح پر بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

      اسکاٹ پیری نے صدر کو لکھے خط میں کہا کہ عمران خان نے امریکی سفیر کے طور پر ایک ایسے شخص کے نام کی سفارش کی ہے، جو ہمارے علاقے کے مفاد کو کمزور کرنے والے دہشت گردوں کا حمایتی ہے۔ رکن پارلیمنٹ اسکاٹ پیری نے کہا کہ مسعود خان نے حزب المجاہدین سمیت دوسرے دہشت گردوں اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی کئی بار تعریف کی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: