உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تائیوان پر حملہ سے روکنے کیلئے امریکہ کی پیش قدمی، چین پر امریکہ لگا سکتا ہے اقتصادی پابندیاں؟

    نیٹو اتحادیوں کی حمایت یافتہ امریکہ نے جنوری میں غیر متعینہ پابندیوں کی دھمکی کے ساتھ روس کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا

    نیٹو اتحادیوں کی حمایت یافتہ امریکہ نے جنوری میں غیر متعینہ پابندیوں کی دھمکی کے ساتھ روس کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا

    China sanctions: عالمی سیاست کے تجزیہ نگاروں کے مطابق چین کے خلاف مغرب کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے ہٹ کر نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں تاکہ کمپیوٹر چپس اور ٹیلی کام آلات جیسی حساس ٹیکنالوجیز میں چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو محدود کیا جا سکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER, Indiachina china
    • Share this:
      China sanctions: تائیوان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے چین کے خلاف امریکہ اقتصادی پابندیوں کے سلسلے میں غور کر رہا ہے۔ وہیں تائیوان کی طرف سے اس ضمن میں یورپی یونین پر سفارتی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن اور تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں یورپی یونین کے سفیروں کی الگ الگ لابنگ چل رہی ہے اور یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ چینی حملے کے خدشے کے جواب میں تائیوان میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

      عالمی سیاست کے تجزیہ نگاروں کے مطابق چین کے خلاف مغرب کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے ہٹ کر نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں تاکہ کمپیوٹر چپس اور ٹیلی کام آلات جیسی حساس ٹیکنالوجیز میں چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو محدود کیا جا سکے۔ ذرائع نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں جس پر غور کیا جا رہا ہے لیکن دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور عالمی سپلائی چین کے سب سے بڑے لنکس میں سے ایک چین پر پابندیوں کا تصور سے ہی دنیا بھر میں بدنظمی کے خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

      امریکی محکمہ تجارت کے ایک سابق سینئر اہلکار نازک نیکختر نے کہا کہ چین پر ممکنہ پابندیاں عائد کرنا روس پر پابندیوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں، جس کی وجہ سے امریکہ اور اتحادیوں کو سخت پس و پیش کا سامنا ہے۔ اگر ایسا ہوگا تو چینی معیشت کو نقصان پہنچے گا ساتھ میں چین بھی بدلے کے لیے امریکی و یورپی یونین پر پابندیاں لگا سکتا ہے۔

      واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور گزشتہ ماہ اس جزیرے پر میزائل داغے اور جنگی جہازوں کو ان کی غیر سرکاری سمندری سرحد کے پار روانہ کیا جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائی پے کا دورہ کیا، جس کی وجہ سے چین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      چینی صدر شی جن پنگ نے جمہوری طور پر حکومت کرنے والے تائیوان کو چینی سرزمین کے ساتھ دوبارہ جوڑنے کا عزم کیا ہے۔ انھوں نے اس کے لیے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کیا ہے۔ وہ اگلے ماہ کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس میں تیسری پانچ سالہ قیادت کی مدت حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: