ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے کررہا ہے ٹیکا تیار

امریکہ جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنےکےلئے ٹیکا تیار کرنے کا کام تیزی سے کررہاہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 08, 2020 01:17 PM IST
  • Share this:
امریکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے  کررہا ہے ٹیکا تیار
امریکہ جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنےکےلئے ٹیکا تیار کرنے کا کام تیزی سے کررہاہے۔

امریکہ جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنےکےلئے ٹیکا تیار کرنے کا کام تیزی سے کررہاہے۔ امریکہ کے ایک میڈیکل افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشن ڈیسیز کے ڈائریکٹر انتھنی فوسی نے صحت اور انسانی خدمات کے امریکی محکمےمیں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ٹیکا تیار کرنے کےلئے بایوٹیک کمپنی موڈیرنا کے ساتھ کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 722ہوگئی ہے اور 34،546افراد میں اس انفیکشن کے پائےجانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دسمبر2019میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔

First published: Feb 08, 2020 01:17 PM IST