ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کٹوتی کردی

امریکہ اب تک الگ الگ ہیڈز میں فلسطینیوں کی امداد میں مجموعی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرچکا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 17, 2018 12:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کٹوتی کردی
مسجد اقصیٰ: فائل فوٹو

امریکہ نے فلسطینیوں کی امداد میں مزید کمی کردی ہے۔ یہ رقم یہودیوں اور عرب اسرائیلیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔ امریکہ فلسطینیوں، یہودیوں اور عرب اسرائیلیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے پروگراموں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے، تاہم اب اس رقم میں فلسطینیوں کا حصہ کم کردیا گیا ہے۔


مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی وضع کی گئی رقم یہودیوں اور عرب اسرائیل کے درمیان مفاہمت کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔ امریکہ اب تک الگ الگ ہیڈز میں فلسطینیوں کی امداد میں مجموعی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں فلسطینی حکمراں جماعت پی ایل او کا دفتر بھی بند کیا جاچکا ہے۔

First published: Sep 17, 2018 12:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading