உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Monkeypox:امریکہ نے منکی پاکس کے قہر کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا، 6600 سے زیادہ کیسیز

    امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے منکی پاکس کو لے کر جاری کیے یہ احکامات۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے منکی پاکس کو لے کر جاری کیے یہ احکامات۔

    بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے جمعرات کو کہا کہ منکی پاکس کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں ہم جنس پرستوں کی کمیونٹی کے رہنماؤں کو شامل کرنا ضروری ہے۔

    • Share this:
      واشنگٹن: منکی پاکس (Monkeypox)کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان بائیڈن انتظامیہ (Biden Administration) نے جمعرات کے روز امریکہ میں منکی پوکس کے پھیلنے کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔ ملک کے اعلیٰ صحت اہلکار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ منکی پوکس کے انفیکشن کے کیسز دنیا کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر صحت نے کہا کہ اس اقدام سے توقع ہے کہ اس بیماری سے لڑنے کے لیے اضافی فنڈز اور آلات ملیں گے۔

      امریکہ میں 6600 سے زیادہ کیسیز
      بدھ کو امریکا میں مونکی پوکس کے کیسز کی تعداد 6600 سے تجاوز کر گئی جس کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔ ان متاثرہ افراد میں سے تقریباً تمام وہ مرد ہیں جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں۔ یو ایس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے سکریٹری زیویر بیسیرا (Xavier Becerra )نے ایک بریفنگ میں کہا، ’ہم اس وائرس کے بارے میں اپنے ردعمل کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں، اور ہم ہر امریکی سے منکی پوکس کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کرتے ہیں۔‘

      یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ڈائریکٹر روچیل والینسکی (Rochelle Walensky)نے وزیرصحت بیسیرا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے سے منکی پاکس کے ڈیٹا کی دستیابی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔" بائیڈن نے اس ماہ کے شروع میں کیلیفورنیا، الینوائے اور نیویارک میں ہنگامی حالتوں کا اعلان کرنے کے بعد منکی پاکس کے بارے میں اپنی انتظامیہ کے ردعمل کو مربوط کرنے کے لیے دو اعلیٰ وفاقی حکام کی خدمات حاصل کیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Russia Ukraine Crisis:یوکرین کے ایٹمی پلانٹ کنٹرول سے باہر، اقوام متحدہ نے دی وارننگ

      یہ بھی پڑھیں:
      Trending: کیا چین کی فوجی مشقیں تائیوان کو کرے گی تباہ؟ کیایہ کسی بڑی جنگ کا خطرہ ہے؟

      بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے جمعرات کو کہا کہ منکی پاکس کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں ہم جنس پرستوں کی کمیونٹی کے رہنماؤں کو شامل کرنا ضروری ہے، لیکن طرز زندگی کو بدنام کرنے کے خلاف آگاہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم جنس پرستوں کی برادری کا عزم ہمیشہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: