القاعدہ سے وابستہ تین افراد کو دہشت گردوں کی فہرست میں امریکہ نے کیا شامل ، پابندی عائد
فائل فوٹو ۔ یو این آئی
امریکہ نے القاعدہ سے وابستہ تین لوگوں کو گروہ سے الگ تھلگ کرنے اور انہیں امریکی مالیاتی نظام کے استعمال سے روکنے کے لئے ان کے نام دہشت گردی کی عالمی فہرست میں ڈال دیا ہے
واشنگٹن: امریکہ نے القاعدہ سے وابستہ تین لوگوں کو گروہ سے الگ تھلگ کرنے اور انہیں امریکی مالیاتی نظام کے استعمال سے روکنے کے لئے ان کے نام دہشت گردی کی عالمی فہرست میں ڈال دیا ہے۔محکمہ خارجہ نے کل یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں محمد الغازی، ابوبکر علی عدن اور وناس الفقیہ کے نام شامل کئے ہیں۔ ان سبھی لوگوں کا تعلق جزیرہ عرب کے القاعدہ، الشباب یا پھر القاعدہ سے ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔