உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جئے شنکر سے امریکی وزیردفاع آسٹن کی ملاقات، ہند-امریکہ نے کیا تسلیم ’عالمی صورتحال انتہائی چیلنجنگ‘

    S Jaishankar and Lloyd J Austin III (تصویر: ANI)

    S Jaishankar and Lloyd J Austin III (تصویر: ANI)

    India-America: چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دو عظیم جمہوریتیں بحر ہند کے علاقوں میں ایک روشن مستقبل کی سمت میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      India-America:امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے۔ آسٹن نے پنٹاگن میں ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں نے مشرقی ایشیا، بحر ہند کے علاقوں میں حالیہ واقعات سمیت یوکرین بحران پر بات چیت کی۔ بتادیں کہ اس مہینے کی شروعات میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ آسٹن کی ملاقات ہوئی تھی۔

      وزیرخارجہ ایس جئے شنکر اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پیر کو مانا کہ اس سال عالمی صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہوگئے ہیں۔ خاص طور پر بحر ہند میں چیلنجز لگاتار بڑھتے جارہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تبصروں کے کافی معائنے ہیں کیونکہ چین بحر ہند کے علاقے کو لے کر لگاتار جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں حصہ لینے امریکہ پہنچے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے نیویارک میں کئی عالمی قائدین سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے واشنگٹن میں اپنے ہم منصب وزیر خارجہ اینٹی بلنکن سمیت کئی امریکی کابینہ وزرا کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔

      ایس جئے شنکر نے پنٹاگن میں امریکی وزیر دفاع آسٹن کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران تبصرے میں کہا کہ میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ اس سال (مختلف وجوہات سے) عالمی صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہوگئے ہیں، خاص طور سے بحر ہند علاقے میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی اہم ہے کہ بحر ہند کے استحکام، سیکورٹی اور امن کو یقینی بنایا جائے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کادورہ امریکہ،’فرانس ہماراقدیم ترین اتحادی‘ امریکی صدرجوبائیڈن

      یہ بھی پڑھیں:
      جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات، پی ایم مودی کی بھی شرکت

      اس معاملے پر وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے بھی کہا کہ بحر ہند کے علاقے کی سیکورٹی کو بنائے رکھنا خاص طور سے اہم ہے۔ حالیہ مہینوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ پی آر سی (پیپلز ریپبلک آف چائنا) نے تائیوان میں تیزی سے اشتعال انگیز اقدامات کیے ہیں۔ چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دو عظیم جمہوریتیں بحر ہند کے علاقوں میں ایک روشن مستقبل کی سمت میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: