உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قطر کے دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت، غیر ملکی شہریوں کو صحیح سلامت نکالنے پرہوگا تبادلہ خیال

    Youtube Video

    ۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سینئر لیڈران کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ اس کا مقصد غیر ملکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو افغانستان سے نکالنا ہے۔

    • Share this:
      افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پہلی بار امریکہ اور افغانستان میں شخصی بات چیت ہونے جارہی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سینئر لیڈران کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ اس کا مقصد غیر ملکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو افغانستان سے نکالنا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں طالبانی لیڈران کو اس وعدے پر قائم رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا جائے گا کہ وہ امریکیوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت دیں ۔

      غور طلب ہے کہ امریکی عہدیداروں کا ایک وفد طالبان کے سینئر نمائندوں سے بات چیت کے لئے ہفتے کے آخر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کرے گا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ میٹنگ امریکہ کے اہم قومی مفاد کے امور پر طالبان کے ساتھ کی عملی مصروفیت کا تسلسل ہے۔ میٹنگ کی اہم ترجیحات میں امریکہ اور دیگر غیر ملکی شہریوں اور افغانیوں کا افغانستان سے مسلسل انخلا اور افغان سرزمین کو امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے خطرے کے لیے استعمال نہ ہونے دینا شامل ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ ملاقات میں امریکی افسران طالبان پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کرنے، ایک شمولیاتی حکومت بنانے ، اور انسانی ایجنسیوں کو ضرورت کے علاقوں تک آزادانہ رسائی کی اجازت دینے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد میں فیڈرل انٹیلی جنس بیورو ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی کے حکام شامل ہوں گے۔ اگست کے آخر میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد امریکہ اور طالبان کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات ہوگی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: