امریکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کے طور پر 12 کو کیا نامزد، پاک اور چین بھی شامل
امریکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کے طور پر 12 کو کیا نامزد، پاک اور چین بھی شامل
بلنکن نے کہا الجیریا، سینٹرل افریقی جمہوریہ، کوموروس اور ویتنام کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہونے یا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کے لیے خصوصی نگرانی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
امریکہ نے جمعہ کو مذہبی آزادی کی موجودہ صورتحال کے لیے چین، پاکستان اور میانمار سمیت 12 ممالک کو ’خصوصی تشویش والے ممالک‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ اعلان کیا ہے۔ یہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کیا جانے والا ایک سالانہ اعلان ہے۔
اس اعلان سے پہلے ہندوستان کو تشویش والے ممالک کے طور پر نامزد کرنے کے لیے ہندوستانی امریکی مسلم کاونسل جیسے گروپوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر لابنگ کی کوششیں کی گئیں اور بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لیے امریکی کمیشن جیسی تنظیموں کی جانب سے دباو بنایا گیا۔ ان 12 ممالک کو کیا گیا ہے نامزد
بلنکن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ آج برما(میانمار)، پیپلز ریپبلک آف چائنا، کیوبا، ایریٹریا، ایران، نکاراگووا، شمالی کوریا(ڈی پی آر کے)، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمنستان کو 1998 کے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت ’خصوصی تشویش والے ممالک‘ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان ممالک پر مذہبی آزادی کے خصوصی طور سے سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہونے یا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کے الزام ہیں۔
ان ممالک کو خصوصی نگرانی فہرست میں رکھا گیا اس کے ساتھ ہی بلنکن نے کہا الجیریا، سینٹرل افریقی جمہوریہ، کوموروس اور ویتنام کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہونے یا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کے لیے خصوصی نگرانی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
ان تنظیموں کو بھی کیا گیا نامزد امریکہ نے الشباب، بوکوحرام، حیات تحریر الشام، حوثی، آئی ایس آئی ایس-گریٹر صحارا، آئی ایس آئی ایس-ویسٹ افریقہ، جماعت نصرت الاسلام والمسلمین، طالبان اور ویگنر گروپ کو بھی وسطی افریقی جمہوریہ میں ان کے جانب سے کی گئی کارروائیوں کی بنیاد پر ’خصوصی تشویش والی تنظیموں‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔