ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ۔ جنوبی کوریا فوجی مشق کے سلسلے میں کم جونگ سے کوئی بات نہیں ہوئی: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہنوئی کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات میں امریکہ۔جنوبی کوریا کی مشترکہ مشق کے سلسلے میں بات چیت کئے جانے کو خارج کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 05, 2019 01:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ۔ جنوبی کوریا فوجی مشق کے سلسلے میں کم جونگ سے کوئی بات نہیں ہوئی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہنوئی کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات میں امریکہ۔جنوبی کوریا کی مشترکہ مشق کے سلسلے میں بات چیت کئے جانے کو خارج کردیا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کم جونگ کے ساتھ امریکہ۔ جنوبی کوریا کی مشترکہ مشق کے معاملے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی مشق ختم کرنے سے قبل ہی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس میں ہونے والے خرچ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ فوجی مشق میں کروڑوں امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں اور امریکہ اسے برداشت نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ اب شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی آرہی ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔

First published: Mar 05, 2019 01:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading