امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کریں گے ملاقات

امریکی صدر نے عمران خان سے ملاقات کرنے کے اپنے پروگرام کی تصدیق کی ہے۔ ایسا امکان ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کشمیر مسئلے کے سلسلے میں دنیا کے دیگر لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Sep 18, 2019 12:43 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 12:43 PM IST
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کریں گے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورپاکستان کے وزیرعمران خان بات چیت کرتےہوئے۔ فائل فوٹو(تصویر:اے ایف پی)۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے اپنے ملک میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق عمران خان 27ستمبر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس میں شامل ہونے کےلئے اگلے ہفتے امریکہ جائیں گے جہاں ان کی ملاقات ٹرمپ سے ہوگی۔ امریکی صدر نے عمران خان سے ملاقات کرنے کے اپنے پروگرام کی تصدیق کی ہے۔ ایسا امکان ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کشمیر مسئلے کے سلسلے میں دنیا کے دیگر لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ 22ستمبر کو ٹیکساس کے ہیوسٹن میں ہونے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کے پروگرام میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر ہوں گے۔یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا جب دو سب سے بڑے جمہوری اور طاقتور ملکوں کے سربراہ ایک ہی اسٹیج سے امریکی اراکین پارلیمنٹ ،شہریوں اور ملک کے عوام سمیت 50ہزار سے زیادہ لوگوں سے خطاب کریں گے۔

مودی کی دعوت پر امریکی صدر اس پروگرام میں شامل ہورہے ہیں۔ مودی نے اس کےلئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے کچھ دن بعد ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کم ہوا ہے اور وہ جلد ہی دونوں ملکوں کے سربراہوں سے مل رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ عمران خان سے ان کی ملاقات کب اور کہاں ہوگی۔

Loading...

Loading...