ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ کا دعوی : پینسلوینیا میں ہوئی بڑی قانونی جیت ، دیگر ریاستوں میں بھی کریں گے چیلنج

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے دعوی کیا تھا کہ پینسلوینیا میں ان کی بڑی قانونی جیت ہوئی ہے ۔ ٹرمپ نے بدھ کو مشی گن اور پینسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کیلئے مقدمہ کیا تھا ۔

  • Share this:
ٹرمپ کا دعوی : پینسلوینیا میں ہوئی بڑی قانونی جیت ، دیگر ریاستوں میں بھی کریں گے چیلنج
ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے دعوی کیا تھا کہ پینسلوینیا میں ان کی بڑی قانونی جیت ہوئی ہے ۔ ٹرمپ نے بدھ کو مشی گن اور پینسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کیلئے مقدمہ کیا تھا ۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے اعلان کیا ہے کہ جہاں جہاں ان کے حریف بائیڈن آگے ہیں یا جیت رہے ہیں ، وہ وہاں وہاں قانونی چیلنج کریں گے ۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کے پاس اس کیلئے سارے ثبوت ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ جیتیں گے ۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بائیڈن کی فتح والی سبھی ریاستوں میں ہم ووٹر فراڈ اور اسٹیٹ الیکشن فراڈ کیلئے قانونی چیلنج کریں گے ۔ بہت سارے ثبوت ہیں ۔ میڈیا دیکھتے رہیں ۔ ہم ہی جیتیں گے ۔ امریکہ فرسٹ ۔ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کو ٹویٹر نے اب چھپا دیا ہے ۔


اس سے پہلے ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ الیکشن کے دن کے بعد کیا جانے والا کوئی بھی ووٹ نہیں شمار کیا جائے گا ۔ حالانکہ ان کے پچھلے کئی ٹویٹس کی طرح ٹویٹر نے اس ٹویٹ کو بھی متنازع اور افواہ پھیلانے والا قرار دیتے ہوئے چھپا دیا تھا ۔ گزشتہ کئی دنوں سے ٹویٹر صدر ٹرمپ کے ٹویٹس کو انتخابی عمل میں خلل پیدا کرنے والا مانتے ہوئے چھپا رہا ہے ۔ اس سے پہلے ٹرمپ گزشتہ کچھ گھنٹوں میں زور دیتے ہوئے دو مرتبہ ٹویٹ کرکے ووٹوں کی گنتی بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔




اس سے پہلے ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے دعوی کیا تھا کہ پینسلوینیا میں ان کی بڑی قانونی جیت ہوئی ہے ۔ ٹرمپ نے بدھ کو مشی گن اور پینسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کیلئے مقدمہ کیا تھا ۔



بتادیں کہ پینسلوینیا میں فی الحال ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق ٹرمپ پچاس اعشاریہ چار فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے چل رہے ہیں جبکہ بائیڈن کے پاس 48 اعشاریہ چار فیصد ووٹ ہی ۔ پینسلوینیا میں 87 فیصڈ ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے ۔ پینسلوینیا کافی اہم صوبہ ہے ، جہاں پر 20 الیکٹورل ووٹ ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 05, 2020 11:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading